101

شرح آبادی کو کم ازکم سطح پر رکھ کر تیز رفتا ر قومی ترقی کا مقصد حاصل کیاجاسکتا ہے۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ابوالحسن مدنی

منڈی بہاﺅ الدین ( ایم بی ڈین نیوز 11 جولائی 2019 ) شرح آبادی کو کم ازکم سطح پر رکھ کر تیز رفتا ر قومی ترقی کا مقصد حاصل کیاجاسکتا ہے۔ عالمی یوم آبادی کا مقصد عوام الناس کو بڑھتی ہوئی آبادی اور اس سے پیدا ہونیوالے معاشی و سماجی مسائل کے بارے میں آگاہی دینا تھا تاکہ چھوٹے خاندان کو ترویج دے کر آبادی اور وسائل میں توازن قائم کیا جاسکے

ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ابوالحسن مدنی نے محکمہ بہبودآبادی کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں عالمی یوم آبادی کے حوالے سے منعقدہ ایک سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار کا عنوان” عالمی کانفرنس برائے آبادی و ترقی ”تھا۔سیمینار میںتحصیل افسر ملکوال عتیق الرحمان،ڈاکٹر شاہین اختر اور سول سوسائیٹی کے نمایندگان کے علاوہ پاپولیشن ویلفیئر کے نمائندگان و اہلکاران نے بھی شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر ابوالحسن مدنی نے خطاب کرتے ہوئے عالمی یوم آبادی کے پیغام کو عام کرنے کیلئے آگاہی سیمینار کے انعقاد کو احسن اقدام قرار دیا اور کہا کہ قومی ترقی اور خوشحالی کیلئے آبادی اور ملکی وسائل میں توازن برقرار رکھنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قومی پیغام کو عام کرنے میں ہر شہری کوقلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔

سیمینار سے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ابوالحسن مدنی نے شرکائے سیمینار کو بتایا کہ حکومت پنجاب کے بہبودآبادی پروگرام پر عملدرآمد کیلئے ضلع میں 51 فلاحی مراکز،14 سوشل موبلائزرز اور متعدد فیملی ہیلتھ کلینک خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہر سہ ماہی بہترین کارکردگی پر ورکرز کی حوصلہ افزائی کیلئے شیلڈز دی جاتی ہیں۔

اس بار پہلی پوزیشن شازیہ بشیر، دوسری عالیہ نوید اور تیسری خذیمہ نوازنے حاصل کی۔ تقریب کے اختتام پر تینوں پوزیشن ہولڈرز اور دیگر بہترین کارکردگی والے کارکنوں اور سٹاف میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں