74

موٹر سائیکل اور مویشی چور گینگ گرفتار۔ پولیس نے ملزمان سے 30 موٹر سائیکلیں اور 20 مویشی برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیں

منڈی بہاوالدین(ملک روف زبیر ) موٹرسائیکل چور / مویشی چور گینگ گرفتار ، 20 مویشی ،30 موٹرسائیکل برآمد

:DPO ناصر سیال کی پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق ڈی پی او منڈی بہاوالدین ناصر سیال نے صحافیوں کو پریس بریفنگ میں بتایا کہ DSP آرگنائز کرائم محمد عامر شاہین اور IT انچارج قصور عثمان سمیت پوری ٹیم نے محنت کر کے موٹرسائیکل چور اور مویشی چور گینگ کے ملزمان عرفان،نذر حسین،محمد افضل،قیصر،مشتاق احمد اور نزیر احمد کو گرفتار کر کے ان سے مال مسروقہ 30 موٹر سائیکل اور 20 مویشی برآمد کر کے مالکان کے حوالے کر دئیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی پی او منڈی بہاوالدین نے پیسہ ڈبل کرنے کا مکروہ دھندہ کرنے والے ملزم کے قبضہ سے 16 لاکھ 40 ہزار روپے برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دئیے

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے دوران تفتیش تھانہ سٹی،صدر،کٹھیالہ شیخاں،قادر آباد اور گوجرہ کے علاقہ میں درجنوں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔اس موقع پر DPO ناصر سیال نے پولیس افسران محمد عامر شاہین گوندل، محمد بشیر،غلام حسنین،احمد جمال ، خرم شہزاد اور دیگر ملازمین میں نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں