42

منڈی بہاوالدین میں صبح کے وقت موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار۔ گرمی کی شدت میں کمی۔ منڈی بہاوالدین میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ

منڈی بہاوالدین اور اسکے گردونواح میں صبح کے وقت موسلادھار بارش سے موسم جل تھل ہو گیا۔ گرمی کی شدت میں کمی۔ منڈی بہاوالدین میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ

پنجاب بھر کے مختلف شہروں کی طرح ضلع منڈی بہاوالدین اور اسکے گردونواح میں صبح کے وقت تیز ہوا کیساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

منڈی بہاوالدین میں آج 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ سب سے زیادہ بارش منگلا میں 54 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی دیکھیں: منڈی بہائوالدین میں مون سون کی بارش، موسم خوشگوار، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، منڈی بہائوالدین کا خوبصورت موسم دیکھیں اس ویڈیو میں

محکمہ موسمیات کے بطابق جمعرات کے روز کشمیر، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ  مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ڈی جی خان، ژوب ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  مزید بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔  

جبکہ جمعہ کے روزکشمیر، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، سرگودھا، ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  مزید بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں