34

نام نہاد جمہوریت اور فسطائیت کے اس دور میں جس طرح منڈی بہاؤالدین کی عوام نے میری کال پر لبیک کہا اور مریم نواز کا تاریخی استقبال اور انکا جلسہ کامیاب بنا کر میرا مان بڑھایا ہے. مشاہد رضا

منڈی بہاؤالدین ( بیورو رپورٹ ) نام نہاد جمہوریت اور فسطائیت کے اس دور میں جس طرح منڈی بہاؤالدین کی عوام نے میری کال پر لبیک کہا اور محترمہ مریم نواز کا تاریخی استقبال اور انکا جلسہ کامیاب بنا کر میرا مان بڑھایا ہے میرے پاس آپ سب کا شکریہ ادا کرنے کیلئے الفاظ نہیں لیکن آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ جس طرح ابتلاء کے اس دور میں آپ میرے اور میرے قائد کی بیٹی کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں مجھے بھی تاحیات اپنے شانہ بشانہ پائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما اور مریم نواز شریف کے جلسہ کے میزبان چوہدری مشاہد رضا چیلیانوالہ نے منڈی بہاؤالدین کی عوام کے نام جاری اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ 7 جولائی کو آپ نے جس طرح محترمہ مریم نواز کا تاریخی استقبال کرکے میرا سر فخر سے بلند کیا اس پر میں تہہ دل سے آپکا شکرگزار ہوں۔ میں اپنے چاہنے والے ایک ایک فرد کو جانتا اور پہچانتا ہوں اورآپ سب کو اپنے ساتھ کھڑا دیکھ کر میرا حوصلہ مزید بڑھا ہے۔ ان شاءاللّہ  ہماری محبت کا یہ تعلق نسل در نسل چلتا رہے گا۔

چوہدری مشاہد رضا چیلیانوالہ نے مزید کہا کہ میری دعوت پر محترمہ مریم نواز کا حکومت کے خلاف تحریک کا پہلا کامیاب اور تاریخی جلسہ منعقد کروانے پر میں منڈی بہاؤالدین کی عوام، مسلم لیگ ن کے عہدیداران، کارکنوں، اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز، دوسرے اضلاع سے بطور مہمان شرکت کیلئے آنے والے اراکین اسمبلی، گل پاشی کرنے والی اپنی بہنوں، پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے صحافیوں اور تمام ٹی وی چینلز کا بے حد ممنون ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا منڈی بہاوالدین میں جلسہ

چوہدری مشاہد رضا چیلیانوالہ امیدوار حلقہ این اے 85 کا مزید کہنا تھا کہ منڈی بہاؤالدین کی عوام بالخصوص اپنے مسلم لیگ ن کے بہن بھائیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے سیلیکٹڈ حکومت کے تمام تر حربوں کے باوجود کامیاب جلسہ کا انعقاد کیا۔ سلیکٹڈ حکومت کے جن کارندوں نے گراؤنڈ میں پانی چھوڑا تھا انھیں چاہیئے کہ وہ اب اسی پانی میں ڈوب مریں۔

انھوں نے سینما گراؤنڈ پر جلسہ روکا تو منڈی بہاؤالدین کے غیور عوام نے پورے ضلع کو جلسہ گاہ بنا دیا۔ بے پناہ عزت سے نواز نے پر میں چوہدری ناصر اقبال بوسال MNA، محترمہ حمیدہ وحیدالدین MPA، چوہدری غلام حسین بوسال چیئرمین، پیر طارق یعقوب رضوی، پیر محفوظ مشہدی، دیوان مشتاق احمد اور چوہدری مختار احمد بہاول کا کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور منڈی بہاؤالدین سے ملنے والی عزت اور محبت میاں نواز شریف تک ضرور پہنچاؤں گا۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں