66

منڈی بہاؤالدین کیلئے بڑی خوشخبری۔ رسول پورمیں 2 ارب روپے کی لاگت سے پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی بنائیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب

بزنس رجسٹریشن پورٹل سے کاروبار میں آسانی فراہم کرینگے ، صوبہ بھر میں 9 صنعتی مراکز قائم ہوں گے :وزیر اعلیٰ۔ سالانہ 10فیصد انڈسٹریل گروتھ کیلئے کوشاں ہیں،لون سپورٹ سکیم کے تحت سمال انڈسٹریز کو فروغ دیں گے

لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے حکومت پنجاب کی نئی انڈسٹریل پالیسی صوبے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی، نئی پالیسی کے نفاذ سے 12 لاکھ شہریوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور انڈسٹریل پالیسی کے تحت 5 لاکھ کارکنوں کی استعدادکار بڑھائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انڈسٹریل گروتھ میں سالانہ اوسطاً 10 فیصد اضافے کے ہدف کے حصول کیلئے سرگرداں ہیں۔ لون سپورٹ سکیم کے تحت سمال انڈسٹریز کو فروغ دیں گے جس سے لاکھوں افراد کیلئے روزگار پیدا ہوگا،تاجروں اور صنعتکاروں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا،حکومت تاجروں اور صنعتکاروں کو تمام تر جائز مراعات فراہم کرے گی۔ معیشت کی ترقی صنعت اور کاروبار کے استحکام سے مشروط ہے ۔ صنعتوں کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بزنس رجسٹریشن پورٹل کے ذریعے کاروبار میں آسانی فراہم کریں گے ، تاجروں اور صنعتکاروں کی سہولت کیلئے ون ونڈو سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا فیصل آباد میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹیٹ 23 ارب روپے کی لاگت سے 3317 ایکڑ اراضی پر بڑا صنعتی مرکز بنے گا،صوبہ بھر میں صنعتوں کے فروغ کیلئے 10 ہزار ایکڑ پر 9 صنعتی مراکز قائم ہوں گے ، سپیشل اکنامک زونز کے قیام کیلئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ سمال انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کیلئے گوجرانوالہ میں 150 اور وزیر آباد میں 63 ایکڑ اراضی فراہم کردی گئی ۔

انہوں نے کہا صوبہ میں 6 غیرملکی اداروں کی براہ راست سرمایہ کاری سے 6 ہزار شہریوں کو روزگار ملے گا، منڈی بہاؤالدین کے علاقے رسول پورمیں 2 ارب روپے سے پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی بنائیں گے ، ٹیوٹا کے 7 ہزار گریجویٹس کو بلاسود قرضے فراہم کریں گے ۔ دریں اثنا ٰ عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا فلاحی ریاست کے قیام کے مشن کا آغاز کر دیا ، جلد منزل پا لیں گے ۔ ہر شہری کے حقوق کا تحفظ اور اس کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے ، وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

ادھر وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وا ئس چانسلر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا،مرحومہ کیلئے مغفرت ،لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ بزدار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں