151

محکمہ زراعت منڈی بہاوالدین نے ضلع بھر میں ناجائز منافع خوری میں ملوث 28 کھاد ڈیلروں کے خلاف 2 لاکھ روپے جرمانہ کیا

منڈی بہاﺅ الدین ( ایم بی ڈین نیوز 10 جولائی 2019 ) محکمہ زراعت توسیع منڈی بہاﺅالدین نے اوورچارجنگ کرنے پرکاروائی کرتے ہوئے کھاد ڈیلروں کو دو لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے کھاد ڈیلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اقبال شیخ نے آج یہاں اپنے آفس میں ناجائز منافع خوری کرنے والے کھاد ڈیلروں کے خلاف کاروائی کے حوالے سے منعقدہ محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ تحصیل منڈی بہاﺅالدین میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد اقبال شیخ نے تحصیل منڈی بہاﺅالدین میں قائم مختلف کھاد کی دکانوں کا از خود معائنہ کیا

ناجائز منافع خوری میں ملوث 17کھاد ڈیلروں کے خلاف 1لاکھ 46ہزار روپے جرمانہ کیا۔ اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع تحصیل پھالیہ محمد افضال نے کھاد کی مقررہ قیمتوں سے زائد وصول کرتے ہوئے پائے جانے پر 28ہزار روپے جرمانہ کیا۔ جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر توسیع زراعت ارشد محمود نے ناجائز منافع خوری میں ملوث 7کھاد ڈیلروں کو 26ہزار روپے جرمانہ کیا۔

اس طرح مجموعی طور پر ضلع بھر میں 28کھاد ڈیلروں کو مقرر قیمتوں سے زائد وصول کرنے پر 2لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے افسران کو واضح ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کھادوں کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے اور مقررہ نرخوں سے تجاوز کرنے والے کھاد ڈیلروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی ڈائریکٹر توسیع زراعت منڈی بہاﺅالدین نے کھادوں کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

انہوں نے کہا کہ کھادوں کے معیار کو بھی چیک کیا جائے اور جعلی اور غیر معیاری کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے اور ان کی دکانوں کو سیل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کا استحصال کرنے والے کھاد ڈیلر کسی بھی صورت میں قابل معافی نہیں ہیں۔ ان کے خلاف اصلاح احوال تک کریک ڈاون جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں