36

پندرہ جولائی کے بعد کوئی بھی غیر رجسٹرڈ این جی او کام نہیں کرسکے گی۔ این جی اوز کی تجدید اور رجسٹریشن پندرہ جولائی تک جاری رہے گی۔ عاطف علی وڑائچ

منڈی بہاﺅ الدین ( ایم بی ڈین نیوز 10جولائی 2019 ) ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر عاطف علی وڑائچ نے بتایاہے کہ پندرہ جولائی کے بعد کوئی بھی غیر رجسٹرڈ این جی او کام نہیں کرسکے گی۔ این جی اوز کی تجدید اور رجسٹریشن پندرہ جولائی تک جاری رہے گی۔ پندرہ جولائی کے بعد کوئی بھی غیر رجسٹرڈ این جی او کام نہیں کرسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: تمام غیر سرکاری تنظیمیں، این جی اوز جو رجسٹرار جوائنٹ سٹاک کمپنیز ایکٹ 1860کے تحت رجسٹرڈ ہیں وہ 15جولائی تک رجسٹریشن کی تجدید کیلئے ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز کے دفتر میں اپنا ریکارڈ جمع کروائیں

ان کا کہنا تھا کہ این جی اوز کے کردار اور اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا مگر ضرورت اس امرکی ہے کہ اس کو فعال بنایا جائے جس کیلئے ان کی تجدید و رجسٹریشن نہایت ضروری ہے اور مقررہ تاریخ کے بعد غیر رجسٹرڈ این جی اوز کے حوالہ سے حکومت کوئی بھی ایکشن لے سکتی ہے اور کسی بھی غیر رجسٹرڈ این جی او کو کام سے روکا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں