73

ڈپٹی ڈائریکٹر توسیع زراعت منڈی بہاﺅالدین نے کھادوں کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

منڈی بہاﺅ الدین ( ایم بی ڈین نیوز 9 جولائی 2019 ) ڈپٹی ڈائریکٹر توسیع زراعت منڈی بہاﺅالدین نے کھادوں کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع منڈی بہاﺅالدین کی جانب سے جاری ہونے والے ایک نوٹیکفیشن کے مطابق

اینگرو یوریافی تھیلہ 1,830 روپے ، ڈی اے پی فی تھیلہ3,600 ، سونا FFC 2,040، ڈی اے پی (سونا)3,650روپے،سونا (G)یوریا 2,060 روپے، ڈی اے پی FFC 3,600، فاطمہ فرٹیلائزرببر شیر 1,830، سرسبز 1,830، ڈی اے پی ببر شیر 3,570،سرسبز3,560، چاولہ ڈی اے پی سورج 3,650، یونائیٹڈ ایگرو ڈی اے پی 7سٹار3,650، ایگون فرٹیلائزر ڈی اے پی واہ 3,650، پیسیفک ایگزم ڈی اے پی برکت فی تھیلہ 3,650 روپے قیمت مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضلعی حکومت نے منڈی بہاوالدین میں اشیا خوردونوش کی نئی قیمتں مقرر کر دیں۔ کیا سستا ہوا کیا مہنگا؟ تفصیلات دیکھیں

نوٹیفکیشن کے مطابق کھادوں کی یہ قیمتیں ضلع منڈی بہاﺅالدین کی ریونیو حدود میں اجراءکے فوری بعد نافذ العمل ہونگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی بھی شخص کھادوں کی مقرر کر دہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔ تمام دکاندار اور کھاد ڈیلرز کھاد کے مقرر کر دہ نرخناموں کو واضح طو ر پر نمایاں جگہ آویزاں کرنے کے پابند ہونگے۔

تمام دکاندار اور ڈیلر حضرات کھاد کی فروختگی کے بعد خریدار کو رسید جاری کرنے کے پابند ہونگے۔ کسی بھی شخص یا ڈیلر کو کھاد کے نرخوں میں اضافے کی خاطر ذخیرہ اندوزی کی ہر گز اجازت نہ ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق اس قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب شخص کوپنجاب اسیشنل آرٹیکل (کنٹرول)1973کے ایکٹ کی زیر دفعہ 6-7کے تحت سزادی جاسکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

ڈپٹی ڈائریکٹر توسیع زراعت منڈی بہاﺅالدین نے کھادوں کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں