106

گوڑھا محلہ میں چوری کی واردات، چور گھر سے زیورات و نقدی کل مالیت 14 لاکھ چوری کر فرار ہوگئے

منڈی بہاﺅالدین ( ملک منصورسے ) گوڑھامحلہ میں چوری کی واردات ،چور گھر سے زیورات ونقدی چرا کرفرارہوگئے ،

تفصیلات کے مطابق گوڑھا محلہ خان اختروالی گلی میں سینئر صحافی ملک منصور کے کزن ملک واحد جوکہ مسلم کمرشل بینک میں مینجر ہیں اپنی فیملی کے ہمراہ سرگودھا فوتیدگی میں گئے تھے ،آج جب واپس گھر پہنچے تو گھر کا سارا سامان بکھرا پڑا تھا ،

جب چیک کیا تو گھر سے پانچ لاکھ نقدی اور11.6 تولے زیورات غائب تھے ، چوری کی کل مالیت 14 لاکھ بنتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں