29

محلہ صابری میں ٹرانسفارمر خراب، سینکڑوں مکین 20گھنٹوں سے بجلی سے محروم، سابق ایم پی اے وسیم افضل چن کا نوٹس لے کر گیپکو حکام کو فوری بجلی کو بحال کرنے کی ہدایت

ملک وال ( نامہ نگار ) محلہ صابری میں ٹرانسفارمر خراب ، سینکڑوں مکین 20گھنٹوں سے بجلی سے محروم ، متاثرہ علاقہ کے مکینوں کا شدید گرمی اور حبس سے برا حال ، پی ٹی آئی کے رہنما سابق ایم پی اے وسیم افضل چن نے نوٹس لے لیا ، گیپکو حکام کو فوری بجلی چالو کرنے کی ہدایت،

تفصیلات کیمطابق محلہ صابری میں گلی اقبال مشین والی کا ٹرانسفارمر اتوار کے روز خراب ہونے سے سینکڑوں گھروں کی بجلی بند ہو گئی تاہم گیپکو اہلکاروں کی نااہلی کے باعث بجلی تاحال بحال نہیں کی گئی جس کی وجہ سے متاثرہ علاقہ کے سینکڑوں گھرانے 20گھنٹوں سے بجلی سے محروم ہیں ،

شدید گرمی اور حبس کے ساتھ بجلی کی بندش سے متاثرہ علاقہ کے مکین شدید پریشان ہیں متاثرہ علاقہ کے مکینوں نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ رات بجلی نہ ہونے اور گرمی و حبس کی وجہ سے سو نہیں سکے بچے بوڑھے اور خواتین کا براحال ہے جبکہ گیپکو حکام کو شکایت درج کرانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی ،

متاثرہ مکینوں کے شکایت پر پی ٹی آئی کے رہنما سابق ایم پی اے وسیم افضل چن نے نوٹس لیتے ہوئے گیپکو حکام ہدایت کی کہ بجلی فوری بحال کی جائے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں