120

گوجرانوالہ ڈویژن میں کامیاب گندم خریداری مہم میں بہترین کارکردگی پر ضلع منڈی بہاﺅالدین دوسری پوزیشن پر رہا۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے افسران میں تعلیفی شیلڈ تقسیم

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 08 جولائی 2019 ) گوجرانوالہ ڈویژن میں کامیاب گندم خریداری مہم 2019میں بہترین کارکردگی پر ضلع منڈی بہاﺅالدین دوسری پوزیشن پر رہا۔

گندم کی خریداری احسن طریقے سے سر انجام پائی۔ ضلع منڈی بہاﺅالدین کو گندم خریداری مہم میںگندم کی 6لاکھ بوری کا ہدف دیاگیا تھا۔ جسے ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی معاونت سے کامیابی سے مکمل کیا گیا ۔اس موقع پرمحکمہ خوراک کی طرف سے انتظامیہ و پولیس کا اظہار تشکر کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی سیکرٹری محکمہ خوراک نے ضلع منڈی بہاﺅالدین کو گندم خریداری مہم 2019میں گوجرانوالہ ڈویژن میں دوسرے نمبر پر آنے پر تعریفی خط جاری کر دیا

ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے ڈی پی او ناصر سیال،فوکل پرسن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک غضنفر علی اعوان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ رانا ضیاءاللہ، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین کاشف جلیل، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر، اسسٹنٹ کمشنر ملکوال نعمان فاروق ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فیصل شریف ، سیکرٹری روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہر کو بہترین کارکردگی پر ٹوکن آف رسپیکٹ کے طور پر شیلڈز تقسیم کیں اور ان کی کارکردگی کو سراہا جس کی بدولت ضلع منڈی بہاﺅالدین دوسرے نمبر پر رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں