53

رقم کے تنازعہ پر چاول چنے فروش کا سینٹری ورکر پر تشدد، سینٹری ورکر زخمی ، ہسپتال منتقل، میونسپل کمیٹی کے تمام سینٹری ورکرز نے ہڑتال کر دی. واقعہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملک وال(نامہ نگار)رقم کے تنازعہ پر چاول چنے فروش کا سینٹری ورکر پر تشدد ، سینٹری ورکر زخمی ، ہسپتال منتقل، میونسپل کمیٹی کے تمام سینٹری ورکرز نے ہڑتال کر دی واقعہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ، انصاف کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم،

تفصیلات کیمطابق میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکر عمر حیات کا چاول چنے فروش شفیق کے ساتھ رقم کے لین دین کا تنازعہ تھا جس پر شفیق نے سینٹری ورکر کو تشدد کر کے زخمی کر دیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

واقعہ کی اطلاع ملنے پر میونسپل کمیٹی کے تمام سینٹری ورکرز نے صفائی کا کام چھوڑ کر ہڑتال کردی جس سے شہر بھر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے جن سے اٹھنے والے تعفن اور بدبو سے شہری پریشان رہے سینٹری ورکرز نے میونسپل کمیٹی کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا کر مظاہرہ کیا اور انصاف کے حصول کیلئے نعرہ بازی کی ،

پولیس نے ملزم شفیق کو گرفتار کر لیا پولیس ذرائع نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ ملنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا ، سینٹری ورکرز نے انصاف کی یقین دہانی پر سہ پہر کے وقت ہڑتال ختم کر دی ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں