100

ملکوال شہر کے دو قبرستانوں میں قبروں اور میتوں کی بے حرمتی کے واقعات تسلسل کیساتھ جاری، ایک ماہ میں پانچ قبروں کو اکھیڑ کر میتوں کی بے حرمتی کی جا چکی ہے، متاثرہ خاندان واقعات پر پریشان

ملک وال(نامہ نگار) پولیس کی عدم دلچسپی اور نااہلی کے باعث شہر کے دوقبرستانوں میں قبروں اور میتوں کی بے حرمتی کے واقعات تسلسل کے ساتھ جاری، ایک ماہ میں پانچ قبروں کو اکھیڑ کر میتوں کی بے حرمتی کی جا چکی ہے ، متاثرہ خاندان واقعات پر پریشان،

تفصیلات کیمطابق شہر کے دو قبرستان جن میں پرانا سول ہسپتال سے ملحقہ اور مڈھ پرگنہ کا قبرستان شامل ہیں ان میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران پانچ قبروں کو اکھیڑ کر میتوں کی بے حرمتی کے واقعات رونما ہو چکے ہیں جن میں سے چار میتیں خواتین کی تھیں متاثرہ خاندان بدنامی کے خوف سے کاروائی سے گریزاں رہے جبکہ پولیس تمام واقعات سے آگاہی کے باوجود تاحال خاموش ہے ،

پولیس کی اس خاموشی اور کاروائی نہ کرنے کی وجہ سے نامعلوم ملزم اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ، شہر کے سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نسیم اکمل خان، چودھری شاہد محمود خاور ، لال حسین شاہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کیا جائے جبکہ قبرستانوں کی سیکیورٹی کا بھی انتظام کیا جائے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں