101

مادر ملت فاطمہ جناح ؒ کی 52 ویں برسی آج عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے

اسلام آباد / کراچی:  بابائے قوم و بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی ہمشیرہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح ؒ کی 52یں برسی آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام اور قومی جذبے سے منائی جا رہی ہے۔

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح ؒ کی 52یں برسی آج( منگل کو) ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام اور قومی جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ مسلم لیگ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ ، نظریہ پاکستان فاؤنڈیشن اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی کانفرنسز ، سیمینارز ، ریفرنسز اور دیگر تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا جن میں مادر ملت کی تحریک پاکستان سے تکمیل پاکستان تک کی جدوجہد پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں