94

ضلع بھر میں کم اونچائی پر لگی بجلی کی تاریں کسی بڑے حادثہ کو دعوت دے رہی ہیں۔ حکام نوٹس لیں

منڈی بہاوالدین(ملک روف زبیر ) ضلع بھر میں کم اونچائی پر لگی بجلی کی تاریں کسی بڑے حادثہ کو دعوت دے رہی ہیں۔حکام نوٹس لیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع منڈی بہاوالدین میں محلوں ، دیہات کی گلیوں میں لگی مختلف مقامات پر ، ننگی اور کم اونچی تاریں کسے بڑے حادثہ کو دعوت دے رہی ہیں۔ پہلے بھی کم اونچی لگی تاروں سے کافی حادثات ہو چکے ہیں۔

ضلع منڈی بہاوالدین کے شہریوں کا کہنا ہے کہ جس جس جگہ پر بھی تاریں چند فٹ کی اونچائی پر لگی ہیں ان کو کھمبے لگا کر اونچا کیا جا سکے تاکہ کسی بڑے حادثہ سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں