311

ترکی سے یونان جاتے ہوئے بارڈر کے قریب سیکیورٹی فورس کی فائرنگ سے کوچ الٹ گئی، حادثے میں دس پاکستانی میں منڈی بہاوالدین کے نوجوان بھی جاں بحق۔ 25 زخمی

منڈی بہاؤ الدین (مبشر کاظمی ) ترکی سے یونان جاتے ہوئے بارڈر کے قریب سیکیورٹی فورس کی فائرنگ کے بعد کوچ الٹ گئی، حادثے کے باعث دس پاکستانی جاں بحق اور 25دیگر زخمی ہو گئے ۔

مرنے والوں میں علی پور چٹھہ کا رہائشی 23سالہ علی مرتضیٰ، کامونکی کا قدیر علی ، عزیز پھالیہ کا رہائشی شامل دیگر کی شناخت کے لیے تصاویر ترکی اور پاکستان میں سوشل میڈیا پر وائرل ۔ علی پور چٹھہ کے رہائشی علی مرتضیٰ کے اہلخانہ میڈیا کو بریفنگ سے گریز کر رہے ہیں حادثہ اس وقت پیش آیا جب بارڈر پر سیکیورٹی فورس نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے گاڑی پر فائرنگ کر دی ڈرائیور چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا گیا اور گاڑی بلڈنگ سے ٹکرا گئی ۔

علی پور چٹھہ کا رہائشی 23سالہ علی مرتضیٰ ، کامونکی کا قدیر علی اور پھالیہ کا عزیز بہتر مستقبل کی تلاش میں ترکی مقیم تھے مزید بہتر روزگار کی تلاش میں ترکی سے یونان جانے کے لئے دیگر پاکستانیوں کے ہمراہ کوچ میں سوارہو کر جا رہے تھے ۔ کوچ میں ضرورت سے زیادہ مسافر سوار تھے ۔

بارڈر کراس کرنے کے دوران سیکیورٹی اہلکار وں نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی ۔ ڈرائیور کے نہ روکنے پر اہلکاروں نے فائرنگ کر دی ڈرائیور چلتی گاڑی چھوڑ کر فرار اور گاڑی بلڈنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار 40افراد میں سے 25شدید خمی اور دس افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

جاں بحق ہونے والے افراد میں وزیرآباد کا علی مرتضیٰ ، کامونکی کا قدیر علی اور پھالیہ کا عزیزشامل ہیں جبکہ دیگر جاں بحق ہونے والوں کا ابھی مکمل پتہ نہ چل سکا ہے ۔ وزیرآباد کے علی مرتضیٰ کے اہلخانہ میڈیا کو بریف کرنے سے انکاری اور کسی بھی قسم کے تعاون سے گریز کر رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کا دوسرا بڑا حادثہ ہے اس سے قبل پاکستان کے علاقہ تربت حادثہ میں بھی سنہرے مستقبل کے متلاشی کئی افرادزندگی بازی ہار چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں