281

چند روز قبل لالہ زار کالونی کے خالی گھر میں پراسرار دھماکے میں جھلسنے والی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ ورثا کا لاش کالج چوک میں رکھ کر احتجاجی مظاہرہ۔ ویڈیو دیکھیں

چند روز قبل لالہ زار کالونی میں خالی گھر میں پراسرار دھماکے میں جھلسنے والی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ انصاف نا ملنے پر ورثا کا لاش کالج چوک میں رکھ کر احتجاج۔ ویڈیو دیکھیں

منڈی بہاءالدین: (مبشر کاظمی منڈی بہاؤالدین ) لالہ زار کالونی میں خالی گھر میں جھلسنے والی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ ورثأ نے کالج چوک میں لاش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ خاتون کو اغوا کرکے قتل کیا گیا۔ پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی۔ خاتون نے مرنے سے قبل ویڈیو بیان دے دیا۔

منڈی بہاءالدین : لالہ زار کالونی میں چھ روز قبل ایک خالی گھر میں دھماکے اور آتشزدگی کے باعث ایک خاتون اور ایک لڑکا جھلس گئے تھے جو گزشتہ روز دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ جاں بحق خاتون کے ورثأ نے کالج چوک میں لاش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ان کی خاتون کو اغوا کیا اور زندہ جلا کر ماردیا ہے ۔

جبکہ ملزمان کو بااثر افراد کی پشت پناہی حاصل ہے اور پولیس انہیں گرفتار نہیں کررہی۔ جبکہ جاں بحق خاتون کا مرنے سے قبل دیا گیا مبینہ ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے۔ جس میں متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اس کی ویڈیو بنا رکھی تھی اور کئی ماہ سے اسے بلیک میل کررہے تھے۔

واقعہ کے روز ملزمان اسے لالہ زار کالونی کے خالی گھر میں لے گئے تھے، جہاں دھماکے اور آتشزدگی کے باعث وہ بری طرح جھلس گئی، جبکہ جانبحق ہونے والے لڑکے کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروارکھی ہیں، پولیس اپنی کارروائی کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں