96

مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کا چیلیانوالہ میں چوہدری مشاہد رضا کی رہائشگاہ پر اہم اجلاس. حکومت مخالفت تحریک کے سلسلہ میں مریم نواز 7 جولائی کو منڈی بہاوالدین آئیں گی

7 جولائی مریم نواز کا جلسہ، چوہدری مشاہد رضا کی رہائش گاہ چیلیانوالہ پر مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ، کیپٹن صفدر ، ناصر بوسال اور دیگر کی شرکت  

منڈی بہاؤالدین ( بیورورپورٹ 24 جون 2019 ) مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری مشاہد رضا کی رہائش گاہ چیلیانوالہ پر مسلم لیگ ن کا مریم نوازشریف کے جلسہ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔   مشاورتی اجلاس کی صدارت مرکزی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کی جس میں چوہدری ناصر اقبال بوسال ایم این اے، حمیدہ وحیدالدین ایم پی اے، پیر سید طارق یعقوب رضوی، پیر سید محفوظ مشہدی، ممتاز احمد تارڑ سابق وزیر ، دیوان اخلاق، سابق وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ مرزا زبیر بیگ، سید نجم الحسن نقوی، پیر سید ریاض حسین شاہ، چوہدری منشا گوندل ، چوہدری بوٹا نعیم، میاں شفقت،  چوہدری شکیل اعجاز، چوہدری ارشد وڑائچ ، چوہدری اکرم گوندل، چوہدری ذوالقرنین گجر، جاوید اقبال گوندل، خواجہ شبیر احمد اور چوہدری جعفر اقبال سمیت چیئرمین یونین کونسلز، میونسپل کونسلرز، مسلم لیگ ن کے عہدیداران، پرنٹ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے نمائندوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک  کا آغاز کردیا ہے، 7 جولائی کو شام 6 بجے مریم نواز قائداعظم گراونڈ منڈی بہاؤالدین میں بجٹ نامنظور عوامی جلسہ سے خطاب کریں گی،

عوام سے ووٹ لینے والے حکومت سے باہر اور ووٹ چوری کرنے والے اقتدار پر بیٹھے ہیں، اب جمہوریت اور معیشت بچانے کاوقت آگیا ہے۔کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ الیکشن میں پورے ملک میں دھاندلی ہوئی نتائج بدلے گئے۔ آج ملک خطرات میں ہے تو طاہرالقادری سکون سے باہر بیٹھا ہے۔ نوازشریف اپنی بیٹی کو لیکر آئین کی بالا دستی کیلئے اڈیالہ جیل گئے۔ اگر وہ چور ہوتے تو اپنی اہلیہ کو بیماری میں چھوڑ کر 22 کروڑ عوام کیلئے پاکستان واپس نہ آتے، موجود بجٹ نے عوام کا سکون چھین لیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہم نہ نکلے تو پاکستان کی سالمیت، پاکستان کے آئین، پاکستان کے نظریے اور سرحدوں کو خطرہ ہے۔

انکا کہنا تھاکہ 22کروڑ عوام کو مریم نواز کے ساتھ نکلناہوگا تبھی پاکستان کو بچایاجاسکتاہے۔مریم نواز نے ہتھکڑیاں پہننے کے لیے چوڑیاں پہننا چھوڑ دی ہیں پاکستان کو نواز شریف نے ایٹمی ملک بنایا۔ اس بجٹ کو نامنظور کرنے کا نعرہ عوام میں سے اٹھے گا۔ حکمران ملک کو ایتھوپیا اور صومالیہ بنانے جا رہے ہیں نواز شریف کو ووٹ کو عزت دینے کے نعرے کی پاداش میں جیل میں ڈالا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہرشہری 7جولائی کے جلسہ میں شرکت کے لیے گھر سے نکلے گا اور پاکستان کو بچانے میں ساتھ دیگا۔ 7 جولائی کو شام 6 بجے قائداعظم گراونڈ منڈی بہاوالدین میں جلسہ ہوگا۔

اجلاس سے چوہدری مشاہد رضا ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 85، سابق معاون خصوصی وزیراعظم چوہدری ناصر اقبال بوسال ایم این اے نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر پیر سید محفوظ مشہدی نے پارٹی قیادت کی رہائی اورملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کروائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کا چیلیانوالہ میں چوہدری مشاہد رضا کی رہائشگاہ پر اہم اجلاس. حکومت مخالفت تحریک کے سلسلہ میں مریم نواز 7 جولائی کو منڈی بہاوالدین آئیں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں