60

کینیڈا گلوبل ٹی کرکٹ، شاہد آفریدی سمیت 6 پلیئرز منتخب

لاہور: کینیڈا گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے ڈرافٹ میں 6 پاکستانی کرکٹرز مختلف ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

شاہد آفریدی اور وہاب ریاض برامپٹن والوز، شاداب خان اور محمد نواز ایڈمنٹن رائلز، شعیب ملک وینکوور نائٹس، عمر اکمل ونیپیگ ہاکس کی نمائندگی کریں گے۔

ٹورنامنٹ ٹورنٹو میں واقع برامپٹن میں 25 جولائی سے 11 اگست تک کھیلا جائے گا، مجموعی طور پر ایونٹ میں 6 فرنچائز ٹیمیں برتری کی جنگ لڑیں گی، اس دوران پلے آف مرحلے سمیت 22 میچ کھیلے جائیں گے، ایونٹ میں کئی انٹرنیشنل اور رٹائرڈ کرکٹرز شرکت کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں