62

شہر اور گردونواح کے علاقوں میں جعلی نوٹوں کی بھرمار. تاجر برادری میں تشویش لہر دوڑ گئی۔ تاجروں نے ارباب اختیار سے اس مسلے کے سدباب کا مطالبہ کیا ہے

ملک وال ( نامہ نگار 17 جون 2019 ) شہر اور گردونواح کے علاقوں میں جعلی نوٹوں کی بھرمار تاجر برادری میں تشویش لہر دوڑ گئی۔ تاجروں نے ارباب اختیار سے اس مسلے کے سدباب کا مطالبہ کیا ہے۔

شہر اور گردونواح کے علاقوں میں ایک ہزار اور پانچ سو روپے کے نوٹ گردش کرنے لگے جس سے کاروباری طبقے سمیت دکاندار جعلی نوٹوں کی ترسیل سے سخت پریشان ہیں۔ ا س حوالے سے دکاندار محبوب الحق مدنی نے بتایا کہ ہم جب جعلی نوٹ بینک انتظامیہ کے پاس لے جاتے ہیں تو وہ نوٹ پر کراس لگا کر بری الزمہ ہو جاتے ہیں مگر اسی تسلسل کے ساتھ جعلی نوٹوں کی گردش مارکیٹ میں جاری رہتی ہے۔

تاجروں نے ارباب اختیار سے اس مسلے کے سدباب کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں