91

عوامی مطالبے پر ایم پی اے گلریز افضل چن، سابق ایم پی اے وسیم افضل چن اور پریس کلب ملک وال کے صحافیوں کی کوششوں سے ڈی پی او منڈی بہاوالدین نے پولیس خدمت مرکز کو قائم کر دیا

ملک وال(نامہ نگار)عوامی مطالبے پر ایم پی اے گلریز افضل چن، سابق ایم پی اے وسیم افضل چن اور پریس کلب ملک وال کے صحافیوں کی کوششوں سے ڈی پی او منڈی بہاوالدین ناصر سیال نے پولیس خدمت مرکز کو قائم کر دیا جس پر اہل علاقہ کے لوگوں نے ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا ہے

تفصیلات کے مطابق عوامی مطالبے پر ایم پی اے گلریز افضل چن، سابق ایم پی اے وسیم افضل چن اور پریس کلب ملک وال کے صحافیوں کی کوششوں سے ڈی پی او منڈی بہاوالدین ناصر سیال نے پولیس خدمت مرکز کو قائم کر دیاہے جس میں پولیس ویری فکیشن ۔ڈرائیونگ لائسنس لرنر مرمٹ ،ایف آئی آر کا اندراج ، کرایہ نامہ کا اندراج ،سمیت دیگر سہولیات حاصل ہوں گے۔

جس پر اہل علاقہ کے لوگوں نے ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا ہے، پولیس خدمت مرکز کا افتتاح آر پی او گوجرانوالا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں