88

پھالیہ: موضع چک جانو کلاں میں جائیداد کے تنازعہ پر سوتیلے بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں کو قتل کر دیا

پھالیہ کے نواحی موضع چک جانو کلاں میں جائیداد کے تنازعہ پر سوتیلے بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں کو قتل کر دیا

پھالیہ کے علاقہ جانو چک میں سوتیلے بیٹے شمشیر نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے اپنی ہی ماں کو قتل کر دیا زرائع کے مطابق مقتولہ شبانہ کا اپنے سوتیلے بیٹوں اور دیور کیساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھااور تین روز قبل مقتولہ نے اپنے سوتیلے بیٹے شمشیر اور دیور سمیت سات افراد کیخلاف تھانہ پاہڑیانوالی میں گندم اور مویشی چوری کا مقدمہ درج کروایا تھا ۔

مقتولہ ایک 7 سالہ بیٹے کی ماں تھی اور اپنے مرحوم خاوند کی دوسری بیوی تھی ۔ پولیس تھا نہ پاہڑیانوانی نے نعش قبضہ میں لیکر ٹی ایچ کیو پھالیہ منتقل کرکے کاروائی کاآغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں