27

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین نے کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے احکامات جاری کئے

منڈی بہاﺅ الدین ( ایم بی ڈین نیوز 14جون2019 ) ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے کہا ہے کہ کھلی کچہری میں مسائل کے حل کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ افسران شکایت کنندگان سے اخلاقی رویہ سے پیش آئیں اور ریلیف کی فراہمی میں تاخیر نہ کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سائلین کی جانب سے پیش کی گئیں متفرق شکایات کی فرداََ فرداََ سماعت کی اور ازالے کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران کو کاروائی مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈ

پٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کیں کہ وہ عوام کے مسائل کا فوری ازالہ کریں اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات سنیں اور ان کے حل کیلئے ہر طرح کے ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں