144

صوبائی سیکرٹری محکمہ خوراک نے ضلع منڈی بہاﺅالدین کو گندم خریداری مہم 2019میں گوجرانوالہ ڈویژن میں دوسرے نمبر پر آنے پر تعریفی خط جاری کر دیا

منڈی بہاﺅ الدین ( ایم بی ڈین نیوز 14جون2019  ) صوبائی سیکرٹری محکمہ خوراک نے ضلع منڈی بہاﺅالدین کوگندم خریداری مہم 2019میں بہترین کارکردگی پرتعریفی خط جاری کر دیا۔ ضلع منڈی بہاﺅالدین گوجرانوالہ ڈویژن میں کامیاب گندم خریداری مہم کے حوالے سے دوسرے نمبر پر رہا ۔

یہ بات ڈی ایف سی فوڈ منڈی بہاﺅالدین فیصل شریف نے آج یہاں ڈی سی آفس میںڈپٹی کمشنر کو گند م خریداری مہم 2019کے اہداف کی تکمیل کے حوالے سے پیش کی جانیوالی رپورٹ میں بتائی۔ رپورٹ کے مطابق ضلع منڈی بہاﺅالدین گندم خریداری مہم میںگندم کی 6لاکھ بوری کا ہدف دیاگیا تھا۔ جسے ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی معاونت سے کامیابی سے مکمل کیا گیا ۔

اس موقع پر فوکل پرسن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک غضنفر علی اعوان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی ایف سی منڈی بہاﺅالدین فیصل شریف نے ڈپٹی کمشنر کو ٹوکن آف رسپیکٹ کے طور پر شیلڈ اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو بھی پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

صوبائی سیکرٹری محکمہ خوراک نے ضلع منڈی بہاﺅالدین کو گندم خریداری مہم 2019میں گوجرانوالہ ڈویژن میں دوسرے نمبر پر آنے پر تعریفی خط جاری کر دیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں