42

ضلع میں مختلف مقامات پر غیر قانونی طور پر کام کرنے والے گیس و آئل ایجنسی دکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چالان کئے گئے

منڈی بہاﺅ الدین ( ایم بی ڈین نیوز 15 جون2019 ) چیف انسٹرکٹر سول ڈیفنس شوکت علی نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر منڈی بہاﺅالدین مہتاب وسیم اظہر کی ہدایات کے مطابق ضلع میں مختلف مقامات پر غیر قانونی طور پر کام کرنے والے گیس و آئل ایجنسی دکانداروں کے خلاف سول ڈیفنس رولز کے مطابق گیس و آئل ایجنسیوں کے چالان کئے گئے اور 285-286کے مقدمات درج کروا دئےے گئے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی کوغیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ اور تیل کی ایجنسیوں پر کھلے عام تیل فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔کیونکہ گیس کی ریفلنگ اور کھلا تیل بیچنا قانوناََ جرم ہے اور گیس ریفلنگ اورکھلا تیل کی فروخت کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں