13

ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو بیرون شہر جانے کی ضرورت نہیں۔ اب منڈی بہاﺅالدین میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کیلئے پی۔کے۔ایل۔آئی کلینک میں ٹیسٹ اور ادویات کی سہولت موجود ہے

منڈی بہاﺅ الدین ( ایم بی ڈین نیوز 15جون2019  ) انچارج پی کے ایل آئی ڈاکٹر سعید احمد خان اور ڈاکٹر محمد علی بٹ نے کہا ہے کہ ضلع منڈی بہاﺅالدین میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کیلئے پی کے ایل آئی کلینک رینجرز اکیڈمی روڈپرانی پنڈی میں کالے یرقان کے مریضوں کیلئے ٹیسٹ اور ادویات کی سہولت موجود ہے۔ جس میں یرقان کے ٹیسٹ پی سی آر اور ادویات بالکل مفت فراہم کی جارہی ہیں۔

منڈی بہاﺅالدین کے علاوہ ملحقہ علاقوں سے بھی لوگ پی کے ایل آئی کلینک آتے ہیں اور یرقان کے مفت ٹیسٹ اور ادویات کی سہولیات سے استفادہ حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کو بہترین علاج کی سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ہمارا کلینک ڈیڑھ سال سے مریضوں کی خدمات میں ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔

اس عرصہ کے دوران تقریباََ دس ہزار سے زائد مریضوں کو یرقان کی مفت ادویات دے کر کورس مکمل کروائے جاچکے ہیں۔ ان میں سرگودھا، گجرانوالہ، گجرات، کھاریاں، پنڈ دادنخان، ڈنگہ وغیرہ کے مریض بھی شامل ہیں۔ جو کہ پی کے ایل آئی کلینک سے استفادہ حاصل کرچکے ہیں۔ منفی رپورٹ کی صورت میں ہیپاٹائٹس بی کے حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروایا جاتا ہے۔

ہمارے ادارے کا مقصد ہیپاٹائٹس سے پاک پاکستان ہے۔ ڈاکٹر سعید احمد خان کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس بی ،سی غیر ضروری ٹیکے لگوانے ، غیر محفوظ انتقال خون سے، استعمال شدہ سرنج کے دوبارہ استعمال کرنے سے جسم پر غیر محفوظ طریقے سے نقش و نگار بنوانے سے، حجام سے شیو کرواتے وقت نیا بلیڈاستعمال نہ کرنے سے پھیلتا ہے۔ زندگی کے روز مرہ کے معمولات مثلا گلے لگنا، بوسہ لینا، ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے سے یرقان کا مرض نہیں پھیلتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں