15

منڈی بہاﺅالدین میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز. 15سال سے کم عمر بچوں سے مشقت کروانے پر ایف آئی آر کا اندراج کروایا جائیگا

منڈی بہاﺅ الدین ( ایم بی ڈین نیوز 13جون2019  ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر آفیسر ثاقب حیات نے کہا ہے کہ ضلع منڈی بہاﺅالدین میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کیا ہو ا ہے۔ چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی 15سال سے کم عمر بچوں سے مشقت کروانے پر ایف آئی آر کا اندراج کروایا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منڈی بہاﺅالدین میںچائلڈ لیبر ڈے کے حوالے سے آگاہی مہم کے دورا ن مختلف آٹو ورکشاپوں، ہوٹلوں اور دوکانوںپر چیکنگ کرتے ہوئے کیا۔محکمہ لیبر کے سوشل موبلائزر جاوید اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے اس موقع پر ہوٹلوں ، دکانوں ،ورکشاپوں ،بھٹہ خشت اڈوں پر چائلڈ لیبر کے حوالے سے پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔جن پر چائلڈ لیبر کی حوصلہ شکنی اور اس کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات درج تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس آگاہی مہم کا مقصد چائلڈ لیبر کے شکار بچوں اور ان کے والدین سول سوسائٹی ،تاجر تنظیموں ،این جی اوز اور بالخصوص عوام الناس کو شامل کرنا ہے تاکہ چائلڈ لیبر کا مکمل طور پر خاتمہ ممکن بنایا جاسکے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے بھٹوں پر چائلڈ لیبر کے خاتمے میں کامیابی حاصل کی ہے اور اب اگلے مرحلے میں بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو سکول میں داخلہ دیا جارہا ہے۔ ان بچوں کو مفت تعلیم اور سٹےشنری کے ساتھ ماہانہ وظیفہ بھی دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے پنجاب حکومت کے اقدامات کو پوری روح کے مطابق نافظ کرنے کا عزم کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں