24

حکومتی عدم توجہ کے باعث گورنمنٹ گرلز ہائی سکول واڑہ عالم شاہ کی عمارت کی تعمیر مکمل ہونے کے باوجود محکمہ تعلیم کے حوالہ نہ ہو سکی

ملک وال(نامہ نگار) حکومتی عدم توجہ کے باعث گورنمنٹ گرلز ہائی سکول واڑہ عالمشاہ کی عمارت کی تعمیر مکمل ہونے کے باوجود محکمہ تعلیم کے حوالہ نہ ہو سکی اور نہ ہی کلاسز کا اجراء ہو سکا،اہل علاقہ کا وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ،

تفصیلات کے مطابق تحصیل ملکوال کی یونین کونسل واڑہ عالمشاہ میں تعلیمی ضروریات کے باعث سابقہ حکومت کے دور میں دوسال قبل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی عمارت کی تعمیر شروع کی گئی جو تین چار ماہ سے مکمل تو ہوچکی ہے مگر عمارت کو تاحال محکمہ تعلیم کے حوالے نہیں کیا جاسکا، جبکہ حکومتی عدم توجہ کی بناء پر سکول میں ہیڈمسٹریس اور سٹاف کو تعینات کرنے سمیت کلاسز کا اجراء بھی نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں:

نواحی گاؤں کالووالی میں عید کی چھٹیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بااثر افراد کا پرائمری اسکول پر قبضہ. سکول میں جانور باندھ لئے

اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل واڑہ عالمشاہ کے متعدد دیہاتوں کی سینکڑوں طالبات کی تعلیمی ضروریات کے پیش نظر گورنمنٹ گرلزہائی سکول کی عمارت میں فوری طور پر ہیڈمسٹریس اور سٹاف کی تعیناتی کر کے تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں