90

گوجرہ: تیز رفتار کار ٹکر سے خاتون جاں بحق۔ بھانجا زخمی

سرگودہا ۔گجرات موٹر وے لنک روڈ پر گوجرہ کے قریب گوندل بار مارکی کے قریب چالیس سالہ شادی شدہ خاتون طاہرہ بی بی سڑک پر ایندھن کے لئے سوکھی لکڑ یاں آکھٹی کر رہی تھی کہ اچانک گوجرہ کی طرف سے سرگودہا جانے والی تیز رفتار سفید رنگ کی کار ایک اورکار کو اوور ٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہو گئی۔اور طاہرہ بی بی کو ٹکر مار دی

اس حادثہ میں طاہرہ بی بی موقع پر جان بحق ہو گئی۔ جبکہ مہمان آیا ہوا اس کا بھانجا معظم علی ساکن چک 31 زخمی ہو گیا۔ حادثہ میں کار کو بھی نقصان پہنچا تاہم ڈرائیور کار کو بھگا کر لے گیا۔گوجرہ پولیس اور پٹرولنگ پولیس نے گاڈی کا پیچھا کیا تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولِیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں