78

عوام بے نامی اثاثے 30جون تک ظاہر کریں پھر موقع نہیں ملے گا، وزیراعظم کا پیغام

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام جاری پیغام میں کہا ہے کہ عوام بے نامی اثاثے اور اکاؤنٹ 30جون تک ظاہر کریں پھر موقع نہیں ملے گا۔

قوم کے نام جاری ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم بدقسمتی سے سب سے کم ٹیکس اور سب سے زیادہ خیرات دیتے ہیں تاہم ملک کو اوپر اٹھانے کے لیے سب کو ٹیکس دینا چاہیے، ہماری حکومت کے پاس وہ معلومات ہیں جو اس سے پہلے کسی حکومت کے پاس نہیں تھی لہذا ایمنسٹی اسکیم میں سب کو شرکت کرنی چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پچھلے 10 سال میں پاکستان کا قرضہ 6 ہزار سے 30 ہزار روپے تک پہنچ چکا ہے، ہم سالانہ 4 ہزارروپے کا ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں جس کا نصف قرضوں کی اقساط کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے، ماضی میں حکمرانوں نے جو قرض لیے اس کی قسط ادا کررہے ہیں لہذا عوام بے نامی اثاثے اور اکاؤنٹ 30جون تک ظاہر کریں پھر موقع نہیں ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں