130

اَپر جہلم میں گاڑی گرنے سے تین افراد جاں بحق

گجرات میں گاڑی اَپر جہلم نہر میں گرنے سے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

گجرات کے علاقے چکوڑی بلو وال کے میں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر نہر میں جا گری، جس کی وجہ سے تین افراد جاں بحق ہوئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار سوار تین افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کیں، جبکہ گاڑٰی کی تلاشی کے دوران تین کلاشنکوفیں، سیفٹی فیوز اور بارودی مواد ملا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہوسکتا ہے تاہم اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں، جبکہ لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں