57

اے سی ملکوال کا گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک لاکھ سے زائد جرمانے، ایک پٹرول پمپ بھی سیل۔ کسی کو صارفین کے استحصال کی اجازت نہیں دیں گے، اسسٹنٹ کمشنر ملک وال

ملک وال ( نامہ نگار 03 جون 2019 ) اے سی کا گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک لاکھ سے زائد جرمانے، پٹرول پمپ بھی سیل کر دئیے۔ کسی کو صارفین کے استحصال کی اجازت نہیں دیں گے، اسسٹنٹ کمشنر ملک وال نعمان فاروق تارڑ کی گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ملک وال نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران زائد قیمتیں وصول کرنے والوں، ملاوٹ مافیا اور ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چوٹ دھیراں، چکرائب، ملک وال سمیت دیگر علاقہ جات میں ایک لاکھ سات ہزار روپے کے بھاری جرمانے کئے اور چار پٹرول پمپس اورتین آئل ایجنسیوں کوموقع پر سیل بھی کر دیا گیا۔

اس حوالہ سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نعمان فاروق تارڑ کا کہنا تھا کہ ماہ مقدس میں شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ زخیرہ اندوزوں، ملاوٹ مافیا اور گرانفروشوں کو صارفین کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں