161

برتن دھونے کے تنازعہ پر کمیٹی بازار میں دکانداروں میں گولیاں چل گئی، 4 افراد گولی لگنے سے زخمی، زخمی بلال کو تشویشناک حالت میں گجرات ریفر کردیا گیا. ویڈیو دیکھیں

منڈی بہاوالدین ( رٹ نیوز 24 مئی 2019 ) کمیٹی چوک میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، 4 افراد گولی لگنے سے زخمی، ان میں سے ایک کو گجرات ریفر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین شہر کمیٹی چوک لگے نلکے پر برتن پہلے دھونے پر میں دو گروپوں میں توں تکرار ہوئی اور بات فائرنگ تک پہنچ گئی. آپس میں فائرنگ کی وجہ سے ایک گروپ کے عابد صدیق علوی اور حمزہ ولد طاہر گولی لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں۔ جبکہ دوسرے گروپ کے بلال منیر اور عدنان منیر گولی لگنے سے زخمی ہیں ۔

ان میں سے ایک کو کمر، ایک بچہ کو پاوں ، ایک کو ہاتھ پر اور ایک کو بائیں پسلی میں گولی لگی ہے۔ پسلی میں گولی لگنے والے کو زیادہ سیریس ہونے کی وجہ سے گجرات ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔

تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او رائے منیر ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاوالدین موقع پر موجود ہیں ۔ اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں