27

ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی پر سیکرٹری آر.ٹی.اے ملک محمد طاہر نے کاروائی کرتے ہوئے مختلف گاڑیوں کو تھانے میں بند کر دیا اور76ہزار روپے جرمانہ بھی کیا. تصاویر دیکھیں

سیکرٹری ڈی آر ٹی اے ملک محمد طاہراوورچارجنگ،اوور لوڈنگ،روٹس پرمٹ ، فٹنس سرٹیفکیٹ،نا مکمل کاغذات اور غیر معیاری سلنڈروں کی تنصیب پرگاڑیوں کے چالان کر رہے ہیں

منڈی بہاﺅ الدین ( ایم بی ڈین نیوز 22 مئی 2019 ) ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین کی ہدایت پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہرنے کرایوں میںاوورچارجنگ،اوور لوڈنگ،روٹس پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے نہ ہونے،کرایہ نامہ آویزاںنہ کرنے،نا مکمل کاغذات اور پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر معیاری گیس سلنڈروں کی تنصیب پر ٹرانسپورٹروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف گاڑیوں کو تھانے میں بند کردیااور76ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری آر ٹی اے فریال فخر نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 5 گاڑیوں کو تھانے میں بند جبکہ مجموعی طور پر 28ہزار روپے جرمانہ کیا

مختلف روٹس پر کارروائی کے دوران گاڑیوں کے چالان کئے گئے .اس موقع پر ریڈر غلام قادر، ٹریفک پولیس اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی آر ٹی اے ملک محمد طاہر نے خبردار کیا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ کسی کو عوام کے حقوق کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔ مقررہ کرائے سے زائد وصول کرنے والے ڈرائیور جیل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ معیاری گیس سلنڈروں کا استعمال خود گاڑیوں کیلئے مفید ہے۔ ڈرائیور حضرات معمولی فائدے کیلئے قانون توڑنے سے گریز کریں۔

ا نہوں نے خبردار کیا کہ گاڑیوں کے مالکان یا ڈرائیور حضرات گیس سلنڈروں کو چیک کروا کے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریںاور پبلک ٹرانسپورٹ میں صرف اوگرا سے منظور شدہ گیس سلنڈر لگائے جائیں۔چیکنگ کے دوران سلنڈر غیر معیاری پائے گئے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔آر ٹی اے نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر معیاری وائرنگ بھی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی کسی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی بہتری کیلئے سخت فیصلے ضروری ہیں تا ہم کارروائی کا مقصد کسی کا روزگار چھیننا نہیں۔ انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے میں ٹرانسپورٹرز ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ڈپٹی کمشنر نے واضح طور پر ہدایت کی ہے کہ ایسے عناصر سے کوئی رورعایت نہ کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں