120

سی آئی اے پولیس کی منڈی بہاوالدین میں کارروائی، 4 رکنی ڈکیت گینگ سمیت دو کار چور گرفتار. لوٹے گئے لاکھوں روپے بھی برآمد

منڈی بہاؤالدین شہر کی دکانوں پر ہونے والی ڈکیتیاں اور چوری ہونے والی کار برآمد ملزمان گرفتار. نعمانوں ڈکیت گینگ /پٹھان کار چور گینگ گرفتار لاکھوں روپے مالیتی مسروقہ برآمد، ناصر سیال

منڈی بہاؤالدین ( پ ر 21 مئی 2019 ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین ناصر سیال کی ہدایت پرسی آئی اے ٹیم نے DSP آرگنائزڈ کرائم محمد عامر شاہین گوندل کی سربراہی میں نعمان عرف نعمانوں ڈکیت گینگ اور منصور خان کار چور گینگ کو ٹریس کر کے گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے کامال مسروقہ برآمد کر لیا،

ڈکیت گینگ شہر میں دکانوں پر اسلحہ کی نوک پررقم چھیننے کی وارداتیں کرتے ان میں سے ایک ملزم دوران واردات اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا، ملزمان تھانہ سٹی، صدر اور سول لائن کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں،

اسی طرح منصور خان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ منڈی شہر سے کاریں چوری کیں جن کو گرفتار کر کے چوری شدہ کاریں ضلع بونیر خیبر پختونخواہ سے برآمد کر لیں،ڈکیت و چور گینگ کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی، موٹر سائیکل،کا ریں، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور اسلحہ آتشیں برآمد ہوا ہے چوری شدہ و لوٹا ہوا مال برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں نعمان، محسن، علی، فصیح الدین، منصور اور وقار شامل ہیں

اجمل وحید گل
پی آر او ٹو ڈی پی او
ترجمان پولیس منڈی بہاؤالدین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں