119

اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے سامنے سڑک تالاب کا منظر پیش کرنے لگی، طالبات سمیت سینکڑوں شہری اذیت میں مبتلا، صاحب بہادر میٹنگز میں مصروف

ملک وال ( نامہ نگار 21 مئی 2019 ) اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے سامنے سڑک تالاب کا منظر پیش کرنے لگی، طالبات سمیت سینکڑوں شہری اذیت میں مبتلا، صاحب بہادر میٹنگز میں مصروف۔

تفصیلات کے مطابق ملک وال میں سیوریج کے ناقص انتظامات کے باعث آئے روز سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگتی ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر ملک وال کے دفتر کے عین سامنے سڑک پر کھڑے پانی سے جہاں تعفن و بدبو نے شہریوں کا جینا محال کیا ہوا ہے، وہیں آنے جانے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، دفتر ڈپٹی پولیس آفیسر، تھانہ ملک وال سمیت بیسیوں دیگر سرکاری و تعلیمی ادارے، نجی کلینک و ہسپتال، رمضان بازار، مین بازار موجود ہیں جن میں جانے کے لئے روزانہ سینکڑوں شہریوں کو اس سڑک سے گزرنا پڑتا ہے۔ یہاں سے گزرتے ہوئے نمازی حضرات بھی شدید مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔

اس حوالہ سے بات کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر ملک وال نعمان فاروق تارڑ سے رابطہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ صاحب لاہور میٹنگ میں ہیں جبکہ دیگر عملہ بھی دفتر میں موجود نہیں۔ دوسری طرف شہری حکومتی اداروں کی لاپرواہی و بے حسی پر برہم ہیں۔ انہوں نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار افسران کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ ان کی مشکلات کم ہو سکیں۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں