63

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر منڈی بہاؤالدین کی خصوصی ہدایت پر تحصیل پھالیہ میں مختلف فیملی ویلفئیر سنٹرز پر استقبال رمضان کی بابرکت محافل کا انعقاد کیا گیا

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز 20 مئی 2019 ) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر منڈی بہاؤالدین کی خصوصی ہدایت پر تحصیل پھالیہ میں مختلف فیملی ویلفئیر سنٹرز پر استقبال رمضان کی بابرکت محافل کا انعقادکیا گیا ۔ جس میں علاقے کی خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر قرآن خوانی کی گئی۔

آقا دو جہاں پر درود سلام بھیجا گیا۔ فیملی ویلفئیر سنٹرز کی انچارجز نے اس موقع پر ماں اور بچے کی صحت پر تفصیل سے بات کی۔ استقبال رمضان پروگرامز کی یہ محافل پھالیہI، بھیرووال، بھوآحسن، بھیکھو موڑ، لالہ پنڈی، پھالیہIIمیں منعقد کروائی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں