65

ڈی ایس پی ٹریفک پرویز اقبال گوندل اور ایجوکیشن ونگ کے انچارج قیصر اقبال نے مختلف سڑکوں اور چوراہوں میں ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلہ میں پمفلٹ تقسیم کئے

منڈی بہاوالدین ( ایم بی ڈین نیوز 20 مئی 2019 ) ڈی پی او کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک پرویز اقبال گوندل اور ایجوکیشن ونگ کے انچارج قیصر اقبال نے مختلف سڑکوں اور چوراہوں میں ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلہ میں پمفلٹ تقسیم کئے جن پر محفوظ ڈرائیونگ کے بارے میں ہدایات درج تھیں۔

اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک پرویز اقبال گوندل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینہ میں شہریوں کو ٹریفک کی بہترین روانی کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ روزہ داروں کو شہرمیں آنے جانے اور شاپنگ کرنے کیلئے آسانی میسر آئے اس سلسلہ میں شہر کے چوکوں میں اضافی نفری تعینات کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل یا گاڑی چلانا جرم ہے۔ جبکہ 18سال سے کم عمر کا موٹر سائیکل چلانا انتہائی خطرناک ہے۔ شہری موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال کریں اور دو سے زیادہ افراد موٹر سائیکل پر سوار نہ ہوں ۔

اس موقع پر انچارج ایجوکیشن ونگ قیصر اقبال نے بتایا کہ زگ زیگ طریقہ سے موٹر سائیکل چلانا ، تیزی اور ون ویلنگ سے آپ کی جان بھی جاسکتی ہے۔ بیک لائٹ درست رکھیں اور پچھلے مڈ گارڈ پر ریفلیکٹر لگوائیں۔ موٹر سائیکل پر کسی قسم کا سامان مثلاََ دودھ کے ڈبے، چارہ وغیرہ رکھنا جرم ہے۔ چھوٹے بچوں کو موٹر سائیکل کی ٹینکی پر یا پیچھے بٹھانا خطر ناک ہو سکتا ہے۔ دوران ڈرائیونگ مو بائل نہ استعمال کیا جائے اس سے شہریوں کی زندگی محفوظ اور ٹریفک کی روانی میں بہتری آئیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں