100

ایفل ٹاور سیاحوں کیلئے بند کردیا گیا

دنیا کا بلند ترین ٹاور سیاحوں کیلئے بند کردیا گیا، فرانسیسی فرانسیسی حکام نے معروف سیاحتی مرکز ایفل ٹاور کو نامعلوم شخص کی جانب سے سر کرنے کی کوشش کے بعد غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا۔

پیرس کے قلب میں واقع سیاحتی و ثقافتی مرکز کے میڈیا سینٹر کے اعلان کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے اس بلند ٹاور پر چڑھنے کی کوشش کی، انتظامیہ نے کارروائی کرکے اسے نیچے اتارا۔

پیرس پولیس کی خاتون ترجمان نے بتایا کہ فائر بریگیڈ عملے میں بلندی پر کارروائی کیلئے خصوصی طور پر تربیت یافتہ اہلکار نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ٹاور پر چڑھنے والے شخص سے مذاکرات شروع کئے، تاہم وہ بلند ٹاور کو خطرناک زاویے سے سر کرنے کی وجوہات بتانے کو تیار نہیں، حکام نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

پیرس انتظامیہ نے یہ بھی نہیں بتایا کہ ایفل ٹاور کب سیاحوں کیلئے دوبارہ کھلے گا۔ ایفل ٹاور کو سر کرنے کی کوششیں اس سے قبل بھی کی جاچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں