104

مردہ جانور کا گوشت فروخت کرنے والے قصاب کو تھوڑا جرمانہ کرکے چھوڑنے پر شہریوں کا اسسٹنٹ کمشنر اور قصاب کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملک وال۔۔ مردہ جانور کا گوشت فروخت کرنے والے قصاب کو تھوڑا جرمانہ کرکے چھوڑنے پر شہریوں کا اسسٹنٹ کمشنر اور قصاب کیخلاف احتجاجی مظاہرہ،

تفصیلات کیمطابق شہریوں نے پریس کلب کے سامنے شہر میں مبینہ طور پر مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے قصاب اور اسسٹنٹ کمشنر کیخلاف نعرہ بازی بھی کی،

مظاہرین نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا واقعہ قابل مذمت ہے لیکن اسسٹنٹ کمشنر نعمان فاروق تارڑ نے ملزم قصاب کو صرف تین ہزار روپے جرمانہ کر کے چھوڑ دیا انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے کا گھناؤنا کام کرنے والے قصاب کو اس قدر کم سزا انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے

مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین سے مطالبہ کیا کہ مردار گوشت والے قصاب کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے کڑی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی قصاب ایسا گھناؤنا کام کرنے سے باز رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں