30

گورنمنٹ ہائی سکول رکن کے کلاس ہشتم کے شاندار رزلٹ نے ثابت کر دیا کہ سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار کافی بہتر ہو چکا ہے

گورنمنٹ ہائی سکول رکن کے کلاس ہشتم کے شاندار رزلٹ نے ثابت کر دیا کہ سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار کافی بہتر ہو چکا ہے. رانا محمد افضال پرنسپل.

ملک وال ( نامہ نگار 15 اپریل 2019 ) گورنمنٹ ہائی سکول رکن کے کلاس ہشتم کے شاندار رزلٹ نے ثابت کر دیا کہ سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار کافی بہتر ہو چکا ہے، ضلع بھر میں آٹھویں جماعت کے پیک امتحان میں 21ہزار 5 سو17 طلباء طالبات نے حصہ لیا اور 19 ہزار 2 طلباو طالبات نے کامیابی حاصل کی جبکہ 474 نمبر وں کے ساتھ ضلع میں پہلی پوزیشن طالب علم صہیب حسن نے حاصل کی، رانا محمد افضال پرنسپل.

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول رکن کے پرنسپل رانا محمد افضال نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منڈی بہاوالدین ضلع بھر میں آٹھویں جماعت کے پیک امتحان میں 21ہزار 5 سو17 طلباء طالبات نے حصہ لیا اور 19 ہزار 2 طلباو طالبات نے کامیابی حاصل کی.

یہ بھی پڑھیں
ضلع منڈی بہاوالدین میں پانچویں اور آٹھویں کلاس کی پہلی پوزیشن احمد حسن، محمد عبدللہ اور سجاول امتیاز کے نام

انہوں نے کہا کہ ہمارے سکول کے طالب علم صہیب حسن نے 5 سو میں سے 474 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن ،محمد احسن نے 473 نمبر لے کر دوسری اور محمد سعداﷲ انجم نے 472 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کر کے سکول کے اساتذہ اور والدین کا نام روشن کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کے سکولوں میں تعلیم کا معیار بہت ہی بہتر ہو چکا ہے والدین اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرا کے انہیں تعلیم دلائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں