168

منڈی بہاوالدین کے سرکاری سکول کے اوقات کار تبدیل. نوٹیفکیشن جاری

منڈی بہاوالدین ( ایم بی ڈین نیوز 13 اپریل 2019 ) ضلع منڈی بہاوالدین کے تمام سرکاری سکولز کے اوقات کار 6 ماہ کیلئے تبدیل. نوٹیفکیشن جاری.

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ضلع منڈی بہاوالدین کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع منڈی بہاوالدین کے تمام سرکاری سکولز کے اوقات کار 16 اپریل سے 15 اکتوبر 2019 تک تبدیل کر دئے گئے ہیں.

نوٹیفکیشن کے مطابق لڑکوں کے تمام سکولز صبح 7:30 بجے کھلیں اور 1:30 پر چھٹی ہو گی جس میں 11 بجے سے لے کر 11:30 تک آدھا گھنٹا کی بریک شامل ہے جبکہ جمع کے روز دن 12 بجے چھٹی ہو گی.

جبکہ لڑکیوں کے تمام سکولز صبح 7:15 پر کھلیں گے اور 1:15 پر چھٹی ہو گی جس میں 11 بجے سے 11:30 تک آدھے گھنٹے کی بریک شامل ہے اور جمعہ کے روز ہاف ڈے دن 12 بجے چھٹی ہو گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں