282

فیس بک پر دوستی کرنے والی سائوتھ افریقن ہندو دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی. اسلام قبول کرنے کے بعد پھالیہ کے نوجوان سے نکاح کر لیا

سائوتھ افریقن ہندو لڑکی پاکستان پہنچ گئی. اسلام قبول کرنے کے بعد منڈی بہاوالدین کے نوجوان سے نکاح

منڈی بہاوالدین ( ایم بی ڈین نیوز 13 اپریل 2019 ) فیس بک پر دوستی رنگ لے آئی. سائوتھ افریقن ہندو لڑکی گیلن ساشنی نوجوان بلال حیدر کی محبت میں پاکستان پہنچ گئی. اسلام قبول کرنے کے بعد بلال حیدر سے نکاح کر لیا.

گزشتہ روز میاں نصیر بابر ایڈووکیٹ پھالیہ نے میڈیا کو بتایا کہ انکے دفتر میں راجہ اسد علی کی کاوش سے سائوتھ افریقن دوشیزہ ہندو لڑکی گیلن ساشنی نے اسلام قبول کر لیا جس کا نکاح گوہان محمد اسلم، محمد آصف کی موجودگی میں مرالہ ضلع منڈی بہاوالدین کے ناجوان لڑکے بلال حیدر سے کرادیا گیا جبکہ نکاح یونین کونسل 47 کے سکندر حیات نے پڑھایا.

نصیر بابر ایڈووکیٹ کے چیمبر پھالیہ میں دونوں کو دیکھنے کے لئے لوگوں کو تانتا بندھا رہا. اسلام قبول کرنے کے بعد لڑکی کا اسلامی نام عنایہ حیدر رکھ دیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں