173

7 علماء کرام کی ضلع منڈی بہاؤالدین میں 90 روز تک داخلے پرپابندی عائد. نوٹیفکیشن جاری

7 علماء کرام کی ضلع منڈی بہاؤالدین میں 90 روز تک داخلے پرپابندی عائد. نوٹیفکیشن جاری

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز 12 اپریل 2019 ) ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین مہتاب وسیم اظہر نے ضلع کے امن و امان کے مستقل قیام اور بین العقائد ہم آہنگی کو بر قرار رکھنے کیلئے07 علماء کی ضلع منڈی بہاؤالدین کی ریونیو حدود میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ڈی سی آفس سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں تحفظ عامہ اور امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے ویسٹ پاکستان آرڈنٹینس آف پبلک آرڈر آرڈینس 1960کی زیر دفعہ7کی ذیلی دفعہ (1)کے تحت مندرجہ ذیل علماء جن میں ذاکر آصف رضا علوی ضلع فیصل آباد، ذاکر غضنفر عباس تونسوی بہاولپور، ذاکر عقیل رضا لاہور، ذاکر ضمیر اخترنقوی کراچی، ذاکر عطاء حسین کاظمی سرگودھا، ذاکر جعفر صادق جتوئی مظفر گڑھ اور ذاکر غیور صابر بھال ضلع بھکر کی ریونیو حدود میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔یہ حکم نامہ اپنے نفاذ سے لے کر 90 روز تک لاگو رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں