82

کھلی کچہریوں کا مقصد سائلین کو درپیش مسائل فوری حل کرنا ہے ،شہری بلا خوف و خطر اپنے مسائل پیش کریں تا کہ ان کو موقع پر ہی حل کیا جا سکے. ڈپٹی کمشنر

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز 12 اپریل 2019 ) ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین مہتاب وسیم اظہر نے کہا ہے کہ کھلی کچہریوں کا مقصدسائلین کو درپیش مسائل فوری حل کرنا ہے ،شہری بلا خوف و خطر اپنے مسائل پیش کریں تا کہ ان کو موقع پر ہی حل کیا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔ کھلی کچہری میں ڈی پی او محمد ناصر سیال ،اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین کاشف جلیل، محکمہ پولیس ، تعلیم و صحت کے افسران کے علاو ہ متعدد محکموں کے افسران بھی مو جود تھے۔

ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم نے کھلی کچہری مین سائلین کی شکایات سنیں ۔ سائلین کی زیادہ تر شکایات محکمہ ریونیو ، میونسپل کمیٹیز ، تعلیم ، صحت اور دیگر محکموں کے متعلق تھیں۔ جن کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام الناس کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے سائلین سے کہا کہ وہ بلا خوف و خطر کھلی کچہری میں اپنے مسائل پیش کریں تا کہ مسائل کو موقع پر ہی حل کیا جا سکے۔

انہوں نے افسران پر زور دیا کہ کھلی کچہریوں میں پیش کئے گئے لوگوں کے مسائل اور شکایات کو حل کرنے کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ڈی پی او محمد ناصر سیال نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ بلا تفریق سائلین کے مسائل کو حل کریں، شکایت کے دور نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں