44

منڈی بہاﺅالدین میں 22 تا 26 اپریل فیملی پلاننگ ویک منایا جائیگا. موجودہ اور آنے والی نسلوں کیلئے تعلیم ،صحت اور ضروریات زندگی کے بہترین وسائل کی فراہمی کیلئے چھوٹے کنبے کی پالیسی کو اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے

منڈی بہاﺅ الدین ( ایم بی ڈین نیوز 11 اپریل 2019 ) منڈی بہاﺅالدین میں 22تا 26اپریل فیملی پلاننگ ویک منایا جائیگا۔ سرکاری سطح پر سیمینار کے علاوہ کھیلوں اور صحت مند بچوں کے مقابلے منعقد کئے جائینگے۔

محکمہ بہبود آ بادی کے زیر اہتمام فیملی ویک کے حوالے سے ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر عاطف علی وڑائچ اور ڈی او پاپولیشن ابو الحسن مدنی نے کی ۔ اس موقع پر محکمہ بہبود آبادی مرد خواتین ملازمین مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاءسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر نے کہا کہ موجودہ اور آنے والی نسلوں تعلیم ،صحت اور ضروریات زندگی کے بہترین وسائل کی فراہمی کیلئے چھوٹے کنبے کی پالیسی کو اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس موقع پر ڈی او محکمہ بہبود آبادی نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کی پیدائش میں وقفہ سے خوشحال کنبہ کیلئے بہترین پلاننگ دی جاسکتی ہے۔ اگر ماں بچے کو اڑھائی سال تک دودھ پلائے تو قدرتی طور پر وقفہ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیملی پلاننگ ویک کے انعقاد کا بنیادی مقصد لوگوں کو اس سلسلے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ سیمینار میں صوبہ پنجاب، کے پی کے، سندھ اور بلوچستان کے ثقافتی لباسوں میں ملبوس بچوں اور خواتین نے خصوصی شرکت کی اور مختلف ٹیبلو بھی پیش کئے۔ جسے شرکاءکی جانب سے پذیری حاصل ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں