42

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاﺅالدین مہتاب وسیم اظہر کا اراضی ریکارڈ سنٹر منڈی بہاﺅالدین کا اچانک دورہ. افسران اور سٹاف کی حاضریاں بھی چیک کی

منڈی بہاﺅ الدین ( ایم بی ڈین نیوز 11اپریل 2019 ) ڈپٹی کمشنر منڈی بہاﺅالدین مہتاب وسیم اظہر نے اراضی ریکارڈ سنٹر منڈی بہاﺅالدین کا دورہ کیا اور افسران اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔ انہوں نے سنٹر پر سائلین کو درکار مسائل کے بارے میں رپورٹ بھی حاصل کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد اجراءفرد، انتقالات اور رجسٹریوں کیلئے اپنے کام میں تیزی لائیں۔ اراضی ریکارڈ سنٹرز کا مقصد اراضی ریکارڈ کو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ رکھنے اور اسے منسلک تمام عوامی مسائل کا ازالہ کرنا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر انچارج سنٹر کو ہدایت کی کہ سنٹر پر آنے والے سائلین کو اراضی کی کمپیوٹرائزڈ دستاویزات کے حصول کیلئے مسائل سے پاک ماحول فراہم کیا جائے اور اس ضمن میں خواتین اور بزرگوں کو ترجیح دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اراضی ریکارڈ سنٹر کے تمام کاونٹرز پر عمدہ ترین کسٹمرز سروسز فراہم کی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر سٹاف کی کارکردگی کو چیک کیا جائے اور ٹوکن سسٹم میں مکمل شفافیت برقرار رکھی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں