95

رمضان المبارک میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے لگائے جانے والے منڈی بہاوالدین میں چار رمضان بازاروں میں معیاری اور سستی اشیاءخوردونوش دستیاب ہونگی

منڈی بہاﺅ الدین ( ایم بی ڈین نیوز 11اپریل 2019 ) ڈپٹی کمشنر منڈی بہاو ¿الدین مہتاب وسیم اظہر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے لگائے جانے والے چار رمضان بازاروں میں معیاری اور سستی اشیاءخوردونوش وافر دستیاب ہونگی۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان کو ہدایت کی کہ وہ تحصیلوں میں لگائے جانے والے رمضان بازاروں سے متعلق اپنے اپنے پلان پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں رمضان بازاروں کی تیاریوں اوران کو فنگشنل بنانے کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق ، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی او انڈسٹریز میاں عرفان، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے شرکاءاجلاس پر واضح کیا کہ رمضان المبارک کے دوران ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہوگی اور ہر محکمہ کو دی جانی والی ذمہ داریوں کی بہترین ادائیگی کیلئے پوری طرح متحرک اور جاندار کردار ادا کرنا پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی منڈی بہاﺅالدین میں دو تحصیل پھالیہ اور ملکوال میں ایک ایک رمضان بازار لگائے جائینگے۔ جہاں پر معیاری، سستی اشیاءخوردونوش کے ساتھ حکومت پنجاب کی جانب سے خصوصی سبسڈائزڈ آٹا ،چینی سمیت ہول سیل نرخوں پر فئیر پرائس شاپس پر سبزیاں، پھل ،چنے کی دال ،کھجوریں اور دیگر اشیاءبآسانی دستیاب ہونگی۔

انہوں نے ڈی او انڈسٹریز کو ہدایت کی کہ وہ ہول سیل ڈیلروں ،گھی اور آئل مالکان کے ساتھ اجلاس منعقد کریں اور رمضان بازاروں کے قیام کے حوالے سے اپنی ترجیحات سے آگاہ کریں۔ انہوں نے اے ڈی سی جی اور اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان کو ہدایت کی کہ وہ رمضان بازاروں کے قیام کے حوالے سے اپنے اپنے پلان پیش کرنے کے علاوہ مارکیٹوں ،منڈیوں میں اشیاءخوردونوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں