165

چوہدری مشاہد رضا اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل چوہدری غلام حسین بوسال کا نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں جشن بہاراں کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز 13 اپریل 2019 ) رہنما پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ این اے 85 چوہدری مشاہد رضا چیلیانوالہ اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل چوہدری غلام حسین بوسال نے ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ جشن بہاراں کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ٹاؤن پلانرز اینڈ ڈویلپرز نے مہمانان خصوصی کی آمد پر زبردست آتش بازی کا اہتمام کیا اور انھیں پھولوں کے ہار اور مالائیں پہنائی گئیں۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی چوہدری مشاہد رضا چیلیانوالہ اور ضلع چیئرمین غلام حسین بوسال کی دستاربندی بھی کی گئی اور انھیں تحائف پیش کیے گئے اور انہوں نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی كی سالگرہ كا كیك بھی كاٹا۔

جشن بہاراں كے موقع پر ٹاؤن كو رنگا رنگ لائٹوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا اور عوام کی تفریح کیلئے میوزیكل نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں لوکل گلوکاروں نے اپنے فن كا مظاہرہ كیا ۔ تقریب میں چوہدری ذوالقرنین گجر چیئرمین، اظہر گوندل ایڈووکیٹ، چوہدری مشاہد لیاقت اور چوہدری جعفر اقبال نے بھی شرکت کی ۔تقریب کے میزبان شبیر احمد گجر کی مہمان نوازی نے سب کے دل جیت لئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں