157

قادرآباد کے شہریوں کے لیے لگائے جانے والے پینے کے صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹ شادی بیاہ کی تقریبات کی نظر ھو گئے. انتظامیہ کا لا علمی کا اظہار. ویڈیو دیکھیں

قادرآباد کے شہریوں کے لیے لگائے جانے والے پینے کے صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹ شادی بیاہ کی تقریبات کی نظر ھو گئے. انتظامیہ کا لا علمی کا اظہار. ویڈیو دیکھیں

پھالیہ ( ایم بی دین نیوز – نامہ نگار ) قادرآباد کے شہریوں کے لیے لگاۓ جانے والے پینے کے صاف پانی کے واٹر فلٹریشن پلانٹ شادی بیاہ کی تقریبات کی نظر ھو گۓ , انتظامیہ کا لا علمی کا اظہار , حکومت پنجاب نے عوام کی بنیادی سہولیات کو ملحوظ رکھتے ھوۓ ہر گاؤں شہر اور پبلک پلیس پہ پینے کے شفاف پانی کے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیے تا کہ وطن عزیز میں ہیپاٹائٹس کی بڑھتی ھوئ شرح پہ قابو پایا جا سکے اور سالانہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس سے ھونے والی لاکھوں اموات کے گراف کو کم کیا جا سکے مگر انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے لگاۓ گۓ واٹر فلٹریشن پلانٹ اپنی بے بسی کی داستان بنے ھوۓ ہیں

قادرآباد ,بھیکھو ,پھالیہ ,مانو چک, اور درجنوں دیہاتوں میں لاکھوں کروڑوں کی لاگت سے بناۓ گۓ واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ بنا دیے گۓ ہیں نہ ہی کبھی انکے فلٹر تبدیل کیے گۓ اور نہ ہی ان بھوت بنگلہ نما کمروں کے تالے کھولے گۓ ہزاروں روپے کی لگائ جانے والی ٹوٹیاں تک چرا لی گئ ہیں .تحصیل پھالیہ میں ایک سیاسی جماعت کی نمائیندہ نے چائینہ کی مدد سے درجن کے قریب پانی کی ٹینکیاں اور لاکھوں روپے کی مشنری اور بلڈنگز تیار کروائ گئیں جن کے لیے کروڑوں روپوں کی قیمتی جگہ مختص کی گئیں مگر حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے یا تو کسی کو بجلی فراہم نہ کی جاسکی یا بجل لگی تو بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بند ھو گیا اور بااثر افراد نے اسے اپنے مال مویشیوں کی جاۓ پناہ بنا لیا.

یہاں تک اطلاعات ہیں کہ سالوں سے لگاۓ جانے والے واٹر فلٹریشن پلانٹ اور پانی کی قد آور ٹینکیاں ایک دن بھی کام میں نہ لائ جا سکیں اور جو چل رھے ہیں انکی روداد یہ ھے کہ قادرآباد میں لگاۓ ھوۓ پلانٹ سے شادی بیاہ کی تقریبات جن میں شادی کی دیگیں برتن دھونے اور چھڑکاؤ کا کام لیا جا رہا ھے میڈیا کے نمائیندوں نے موجود برتن دھونے والوں سے پوچھا کہ تم یہ پانی کیوں استعمال کر رھے ہو تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اجازت لے رکھی ھے ھم باقاعدہ پانی بجلی کی مد میں رقم ادا کرتے ہیں دیتے ہیں اس لیے فلٹریشن پلانٹ کا پانی استعمال کرتے ہیں اور ان کی بجلی بھی ہم استعمال کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں